خیبر پختونخوا اسمبلی میں پانچ بلوں پر ایوان میں بحث کے لئے پیش کئے گئے

پیر 24 نومبر 2014 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس میں خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وو کیشنل ٹریننگ اتھارٹی آرڈیننس، ڈی خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈی ورسٹی پروٹیکشن پریزرویشن کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ بل2014، دی خیبر پختونخوا سروسز ٹریبیونل امنڈمنٹ بل 2014،دی خیبر پختونخوا ایمرجنسی رسکیو سروس ترمیمی بل 2014، خیبر پختونخوا پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن بل 2014 بھی پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر بحث کی جائے گی پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاد محمد کی جانب سے محکمہ فنی تعلیم کو ٹیوٹا کے حوالے کرنے جبکہ صوبائی وزیر صحت ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کی جانب سے تین بل ایوان میں پیش کئے گئے اور ان پانچ بلوں پر ایوان میں بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :