نجگور میں 30نومبر کی عوامی امن ریلی اورجلسے کی تیاریاں شروع

پیر 24 نومبر 2014 23:41

پنجگور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)پنجگور میں 30نومبر کی عوامی امن ریلی اورجلسے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں تمام پارٹیز سول سوسائٹی کو انکی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق پنجگور کی مخدوش صورتحال حال پر بنائی گئی آل پارٹیز شہری کمیٹی کا آج ایک اہم اجلاس پنجگور چتکان جامہ مسجد میں زیر صدرات کمیٹی چیئر مین حافظ محمداعظم ہوا ہے جس میں بی این پی مینگل،مسلم لیگ (ن)نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی،جمعیت علما اسلام،تاجران کمیٹی،سول سو سائٹی کے چیئر مین،کلرک ایسوسی ایشن کے صدر،ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیت تمام ذی شعور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کرکے پنجگور میں 30نومبر میں نکالی جانے والی جلسے اور ریلی کے ایجنڈے پر تفصیلی بحث ہوئی تمام صلہ مشورے کے بعد تمام ممبران کو اپنی اپنی ذمہ داریان سونپ دی گئی جن میں پنجگور کے تمام مکتب فکر سیاسی سماجی ،زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔