دھرنا دینے والوں نے سازش کے تحت ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈال کر ملک دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، ذاتی مفادات ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے، ضدا ور ذاتی انا کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،عوام انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر مکمل کریں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی لشکری رئیسانی سے گفتگو

پیر 24 نومبر 2014 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے اور ایک سازش کے تحت ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈال کر ملک دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ذاتی مفادات ملکی مفادات کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اورضدا ور ذاتی انا کی سیاست کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

عوام انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی طرز عمل سے تنگ آ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنما و سابق سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے ساتھ وہ ظلم کیا گیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

دھرنے دینے والوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے وہاں انتشار یا دھرنا سیاست کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں ے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔عوام کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر مکمل کریں گے۔