وزیر اعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا بروقت اور دانش مندانہ فیصلہ کیا،ظفر شریف،

فیصلے سے پاکستان کی صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا،نائب صدر بہالپور چیمبر آف کامرس

پیر 24 نومبر 2014 23:34

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر اعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا بروقت اور دانش مندانہ فیصلہ کیا، اس فیصلے سے پاکستان کی صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارنائب صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفرشریف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ توانائی میں اضافے سے برآمدات بڑھیں گی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے صنعتوں کا پہیہ چلتا رہے گا جس سے تجارتی خسارے میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں اپنا تشخص درآمدی ملک کی بجائے ایک برآمدی ملک کے طورپر پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیاء ، یورپ اور امریکہ کی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے پہنچا سکتا ہے۔ یورپی یونین نے حال ہی میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صنعتکاروں کو توانائی کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کا یہ فائدہ صنعتکاروں کو جی ایس پی پلس سہولت سے فائدہ اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :