محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صحافی کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا،

کے اے اور ای بلاکس میں کروڑوں روپے مالیت کی 70 کنال سے زائد اراضی وارگزار کروالی گئی

پیر 24 نومبر 2014 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز صحافی کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں صحافی کالونی کے اے اور ای بلاکس میں کروڑوں روپے مالیت کی 70 کنال سے زائد اراضی وارگزار کروالی گئی۔

(جاری ہے)

صحافی کالونی میں عرصہ دراز سے قبضہ گروپ قیمتی اراضی پر قابض تھا، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں اے سی شالیمار، ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او ہربنس پور سمیت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، واہگہ ٹاؤن ، واساکے افسران نے بھاری مشینری کے ساتھ حصہ لیا۔

آپریشن کے موقع پر صحافیوں کی بری تعداد نے اپنے پلاٹس وارگزار کرانے پر صدر پریس کلب ارشد انصاری ،نائب صدر افضال طالب، سیکرٹری محمد شہباز میاں اور گورننگ باڈی کی کوششوں کو سراہا ۔اس موقع پر صدر پریس کلب ارشد انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے قبضہ مافیا کے خلاف عرصہ دراز سے زیر التوا آپریشن کلین اپ ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :