حکو مت کے خلاف احتجاج کر نیوالوں کو نہیں کر پٹ حکمرانوں کو جیل جانا پڑ یگا‘محمود الرشید ،

30نومبر سے حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جا ئیگی ‘اپوزیشن لیڈر

پیر 24 نومبر 2014 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکو مت کے خلاف احتجاج کر نیوالوں کو نہیں کر پٹ حکمرانوں کو جیل جانا پڑ یگا ‘30نومبر سے حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جا ئیگی ‘ تحر یک انصاف کے پنجاب بھر میں کا میاب احتجاجی جلسے عوام کی حکمرانوں کے خلاف نفرت اور عمران خان کی پا لیسوں کی حمایت ہے۔

اپنے دفتر میں30نومبر کے احتجاج حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمو د الر شید نے کہا تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے جسکی وجہ سے (ن) لیگ اور انکے حواری خوفزدہ ہو چکے ہیں ا ور بند وق اور گولی کے ذریعے تحر یک انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں ناکام ہو نگے اور تحریک انصاف ملک میں حقیقی اور تبدیلی تک ہر قسم کی قر بانی دینے کو تیارہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پنجاب بھر میں کا میاب احتجاجی جلسے عوام کی حکمرانوں کے خلاف نفرت اور عمران خان کی پا لیسوں کی حمایت ہے اور جو لوگ عمران خان کے احتجاجی دھر نوں کو ملک دشمن سمجھتے ہیں وہ خودملک کو دونوں ہا تھوں سے لوٹ کر ملک دشمنی کر رہے ہیں اور عوام ایسے ملک دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو ملک کو ہمیشہ کیلئے کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے میدان میں ا ٓچکی ہے اور کا میابی ہمارے قدم چومے گی ۔

متعلقہ عنوان :