بہاول پور ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سانحہ مروٹ کے متاثرہ لوگوں سے ملنے کیلئے نواحی چک 341 ایچ آر پہنچ گئے،

بے گناہ گرفتار لوگوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ، واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،سید یوسف رضا گیلانی

پیر 24 نومبر 2014 23:22

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی سانحہ مروٹ کے متاثرہ لوگوں سے ملنے کے لیے مروٹ کے نواحی چک 341 ایچ آر پہنچ گئے اس موقع سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسراء،بیرسٹر حیدر زمان قریشی،سلیم بھٹی اور محمد علی احسن ان کے ہمراہ تھے سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرہ گاؤں کے لوگوں سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کی آڑ میں معصوم لوگوں پر پولیس کا بدترین تشددکی شدید مذمت کرتے ہیں اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ گرفتار لوگوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :