پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،قائم علی شاہ

پیر 24 نومبر 2014 23:20

ٹھٹھ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے دورہ ٹھٹھ کے موقع پر جی ایم خانہ کلب مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہے اور ہم جہوریت کے ڈی ریل کے حق میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ہیں اور لاڑکانہ میں تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ نہیں تھا وہ کارنرمیٹنگ تھی جس کو سندھ کے عوام نے مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو لاہور میں پیپلز پارٹی کا ملکی سطح پر ورکرز کنویشن منعقد کیا گیا ہے جس سے ملک بھر سے پارٹی کے رہنما شرکت کرینگے اور ان کارکنوں کو موقع دیا جائیگا اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھ کے صدر ارباب وزیر میمن ،جنرل سیکریڑی صادق علی میمن ،غلام قادر پیلجو ،امتیاز قریشی اور دیگر موجود تھے۔