جج چھٹیوں پر، ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی

پیر 24 نومبر 2014 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر خان کے رخصت ہونے پر ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی گئی، سابق وفاقی وزیر حاضر نہیں تھے، گزشتہ روز ایی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہو نا تھی لیکن عدالت کے جج اختر بہادر خان کے رخصت پرتھے اور سماعت ڈیوٹی جج نے ملتوی کر دی ، سابق وزیر مخدوم شہاب الدین حاضر نہیں تھے جن کی درخواست آئی جبکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، افتخار بربروغیرہ دیگر ملزمان حاضر تھے، جن کے خلاف اے این ایف نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :