Live Updates

ملک میں جمہوریت کو نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی،طاہر اشرفی،

پاکستان کی بقاء و سلامتی، آئین کی پاسداری اور جمہوریت کو مظبوط کرنے میں ہے

پیر 24 نومبر 2014 23:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ اگر ملک میں گھیراؤ ،جلاؤ اور تشدد کی سیاست کا سلسلہ شروع ہوا اور جمہوریت کو نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی لہٰذا ان کو چاہئے کہ وہ ضد کو چھوڑ یں اور انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دیں,پاکستان کی بقاء اور سلامتی آئین پاکستان پر عمل کرنے اور جمہوریت کو مظبوط کرنے میں ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ضد، ہٹ دھرمی کی سیاست نے حکومت کو نہیں پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے ,عمران خان اور حکومت نے مفاہمتی راستہ اختیار نہ کیا تو اس سے پاکستان کو مزید نقصان ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں مدارس عربیہ کے طلباء کے تقریری مقابلہ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ودیگر بھی موجود تھے۔

۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی قیادت کو سرگودھا اور تھر میں مرنے والے بچوں اور انسانوں پر توجہ دینی چاہئے ۔آج ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں۔ پاکستان علماء کونسل تمام صاحب خیر اور ثروت حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آئی ڈی پیز ،سیلاب زدگان اور تھر میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل عمران خان اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی اپیل کرتی ہے اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات پر وزیر اعظم کی طرف سے لکھے گئے خط پر کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کریں, پاکستان علماء کونسل نے 30دسمبر کو ملک بھر کے جید علماء کی کانفرنس بعنوان پیغام اسلاف کانفرنس بلائی ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :