Live Updates

29 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے اس دن کوئی بڑا ایکشن نظر آرہا ہے کارکن مار نہیں کھائیں گے عمران خان ،

پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، حکمران جیلوں میں ڈالنے سمیت جو مرضی کرلیں ہم مقابلہ کریں گے دھرنے سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 23:08

29 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے   اس دن کوئی بڑا ایکشن نظر آرہا ہے  کارکن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 29 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے اور اس دن کوئی بڑا ایکشن نظر آرہا ہے ہمارے کارکنان اب پولیس سے مار نہیں کھائیں گے  تشدد کیا گیا تو مقابلہ کرینگے  پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، حکمران جیلوں میں ڈالنے سمیت جو مرضی کرلیں ہم مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھے، شاہ محمودقریشی، جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خبرپختونخوا کو بھی اشتہاری قرار دیدیاحکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف اسلام آباد کو بند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب 14 اگست والی جماعت نہیں رہی یہ تبدیلی ہوچکی ہے، ہمارے کارکنان اب پولیس سے مار نہیں کھائیں گے کارکنان کو کہہ دیا ہے کہ تشدد کیا گیا تو مقابلہ کریں گے، پولیس بھی قانون کے مطابق چلے وہ کوئی نوازشریف کی ملازم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، حکمران جیلوں میں ڈالنے سمیت جو مرضی کرلیں ہم مقابلہ کریں گے، 30 نومبر کو حکومت شیلنگ کرے یا کچھ اور تاہم ان کا آخری دم تک مقابلہ کروں گا، 29 نومبر کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ اس دن کوئی بڑا ایکشن نظر آرہا ہے، ظلم کرنے والوں کو نہیں بھولیں گے اور ایک ایک کو سزا دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک کی تحریک جلد پورے ملک میں پھیل جائے گی  شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ خیبرپختونخوا میں جلسہ کرکے دکھائیں وہ اب پنجاب میں بھی جلسہ نہیں کرسکیں گے، نوازشریف نے اگر ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے ہیں وہ بھی ایک جلسہ کرکے دکھائیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہاکہ جمہوریت کا درس دینے والوں نے خود سپریم کورٹ پر حملہ کیا، جعلی وزیراعظم عوام سے خوفزدہ ہیں اگر میں وزیراعظم ہوتا تو ان کو احتجاج کا پورا حق دیتا۔ انہوں نے کہا کہ چور چور کا حساب نہیں کرتا جب کہ تحریک انصاف لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، مجرم کو جیل کے بجائے وزیراعظم بنادیا گیا، سمجھ نہیں آتا حکمرانوں کے بیٹے ارب پتی کیسے بن گئے؟ن لیگ میں بادشاہ اور درباری ہیں، سیاسی لوگ نہیں، ایک طرف ہم سے بات چیت، دوسری طرف اسلام آباد بند ہورہا ہے، گرمی میں آئے تھے اب سردیاں شروع ہوگئیں، 100 دنوں میں تحریک انصاف تبدیل ہوچکی ہے، حکمرانوں کے پاس اخلاقی طاقت ختم ہوگئی، دھاندلی کے ثبوت اسی ہفتے سامنے لاوٴں گا۔

عمران خان نے کہاکہ اپنے آپ پر ہونیوالے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، جس نے بھی ظلم کیا انہیں جیل میں ڈلواوٴں گاعمران خان نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری اندر سے بھائی بھائی ہیں، سرے محل بکا تو آصف زرداری نے تمام پیسے لے لئے، نواز شریف نے کہا تھا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا، زرداری کا ذریعہ معاش کیا ہے کہ اتنا پیسہ کمالیا، نواز اور زرداری کے پیسے ملک سے باہر بینکوں میں پڑے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :