ُُٰپی ٹی آئی لاہور نے عمران ٹائیگر فورس قائم کردی

پیر 24 نومبر 2014 23:05

ُُٰپی ٹی آئی لاہور نے عمران ٹائیگر فورس قائم کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے کارکنوں نے 1000 نوجوانوں پر مشتمل عمران ٹائیگر فورس آئی ٹی ایف قائم کردی جو 30نومبر کو لاہور شہر سے پارٹی کارکنوں کی روانگی اور اسلام آبادمیں عمران خان کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں سید راشد ریاض کی قیادت میں آئی ٹی ایف کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد کی حفاظت کرنا جانتی ہے ہم کسی کے خلاف پہل نہیں کریں گے لیکن کسی ایسا کرنے کی ہرگز اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شاندار جلسے نے سیاسی مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیں اور اب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی گذشتہ 100دنوں کی تحریک نے عوامی شعور بیدار کردیا ہے اور اب روایتی سیاست کو ہر حال میں جانا ہوگا۔

انہوں نے آئی ٹی ایف کے ورکرز کے جوش و جذبہ کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی، میاں حامد معراج، میاں افتخار، جمشید اقبال چیمہ، فرخ جاوید مون، میاں جاوید علی،شیخ عامر، انیس علی ہاشمی، سردار کامل عمر، فواد رسول بھلر، مہر واجد عظیم، میاں یامین ٹیپو، ،کرنل شوکت، نذیر چوہان، میاں محمد طارق، ڈاکٹر شاہد صدیق، عامر جلال، خالد گجر، ڈاکٹر زرقا، طارق ثناء باجوہ، کرامت کھوکھر، ظہیر عباس کھوکھر، عاصم میر، عاصم شوکت، ملک عمیر ، سید راشد ریاض، میاں طارق،فیصل جٹ ، رضوان، کامران رفیق، زین شاہ، فہد ڈوگر، شجاعت شاہ، انجم شہزاد، بلال گجر اور ٹائیگر فورس کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :