الیکشن کمشنر کی تقرری پر ہونے والا تماشا مک مکا کی سیاست کا نتیجہ ہے،ترجمان پاکستان عوامی تحریک،
سپریم کورٹ نے دو بار مہلت دی اور حکومت دونوں بار الیکشن کمشن کی تقرری میں ناکام رہی، وزیر اعظم قوم کوسوئس ٹربیونل کے 1لاکھ 80ہزار ڈالرمالیت کے زیورات والے فیصلہ کے متعلق آگاہ کریں،بیان
پیر 24 نومبر 2014 22:40
اسلام آبا د ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسلام آباد میڈیاسیل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تقرری پر ہونے والا تماشا مک مکا کی سیاست کا نتیجہ اورحکومتی نا اہلی ہے۔جو حکومت اتفاق رائے کے ساتھ الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کر سکتی اس کے ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق چلانا اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیونکر ممکن ہے ؟۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دوبار حکومت کو مہلت دی اور حکومت دونوں بار چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں ناکام رہی جو ملک و قوم اور آئین کے ساتھ مذاق اور عدالت عالیہ کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم مقام الیکشن کمشنر کی خدمات 5دسمبر سے واپس لینا حکومت اور پارلیمنٹ کیلئے ایک سوال ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بتائیں کہ سوئس فیڈرل ٹربیونل کی طرف سے 1لاکھ 80ہزار ڈالر کے زیورات کے متعلق 29اکتوبر کو جو فیصلہ سنایا گیا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟کیونکہ میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم 1997 ء میں اس وقت کے اٹارنی جنرل کی طرف سے سوئس عدالت میں ایک کیس دائر کیا تھا کہ مذکورہ جیولری کے مالک بھٹو فیملی اور آصف علی زرداری ہیں۔
سوئس عدالت کا مبینہ فیصلہ اگر 1997 والے کیس کے نتیجہ میں ہے تو وہ قوم کو بتائیں یہ زیورات لینے وہ کب سوئس حکومت سے رجوع کر رہے ہیں؟ اگر زیورات کے فیصلہ والی مبینہ رپورٹ درست نہیں تو اس بارے میں بھی قوم کوآگاہ کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.