اوباما جنوری میں دورہ کریں گے ،امریکا بھارت سے تیز رفتار تجارتی مذاکرات کا خواہش مند ہے،امریکی تجارتی نمائندہ مائیکل فرومین

پیر 24 نومبر 2014 22:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) امریکا بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مذاکرات میں تیز رفتاری کا خواہش مند ہے، یہ بات امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فرومین نے پیر کے روز کہی۔

(جاری ہے)

فرومین نے نئی دہلی میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کے مابین مذاکرات کی رفتار شاندار ہے لیکن یہ حیران کن نہیں ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ امریکی صدر باراک اوباما واشنگٹن کی نئی دہلی کے ساتھ اس شراکت داری کو 21 ویں صدی کی ایک اہم پارٹنرشپ قرار دے چکے ہیں۔ باراک اوباما جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے اور وہ جنوبی ایشیا کے اس ملک کا دو مرتبہ دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :