پختونخواہ کا مفاد پہلے، کالاباغ ڈیم پر قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے: چودھری پرویزالٰہی ،
اس مسئلہ پر سیاست کیخلاف ہیں، اسفند یار ولی کے اور ہمارے بزرگوں میں مثالی تعلقات تھے جنہیں متاثر نہیں ہونے دینگے ، ڈیم کی بات کسی ایک صوبہ نہیں پورے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں تاکہ غریب عوام کو بجلی 24گھنٹے اور 3روپے یونٹ مل سکے ، وزیرستان کے آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں، ان کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے ہیں جنہیں مشکلات سے نکالنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ،پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما کا بیان
پیر 24 نومبر 2014 22:37
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت خیبرپختونخواہ صوبہ کے مفاد کو سب پر اولیت دیتی ہے، کالاباغ ڈیم پر اے این پی کی قیادت کے علاوہ دوسرے صوبوں کے تحفظات اور غلط فہمیاں دور اور انہیں قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے، اس کیلئے ان کے پاس بھی جائیں گے، ہماری جماعت اور ہم اس مسئلہ پر سیاست کے یکسر کیخلاف ہیں، اسفند یار ولی کے اور ہمارے بزرگوں میں مثالی تعلقات تھے جنہیں متاثر نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم کالاباغ ڈیم بنانے کی بات کسی ایک صوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو چوبیس گھنٹے 3 روپے فی یونٹ بجلی اور آبپاشی کیلئے وافر پانی مل سکے جس سے موجودہ اراضی بنجر ہونے سے بچ جائے گی اور تھر، تھل اور چولستان سمیت چاروں صوبوں میں بنجر زمینیں بھی آباد ہوں گی جس سے نہ صرف غریب کسان، محنت کش، صنعتی مزدور بلکہ صوبے اور اس کے نتیجہ میں پاکستان خوشحال ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.