جے یو آئی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ ،وطن کے استحکام کیلئے کوشاں ہے ،مو لا نا فضل الرحمن ،

تمام مسائل کے حل کیلئے پار لیمنٹ ہی موزوں ادارہ ہے ،پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، امیر جے یو آئی ف

پیر 24 نومبر 2014 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) جے یو آئی کی مر کزی مجلس شوری کا پہلا اجلا س جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن کی اقامت گا ہ پر منعقد ہ ہوا ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے مجلس شوری کو ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی مولانا فضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور وطن کے استحکام کے لیئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیئے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیئے پار لیمنٹ ہی موزوں ادارہ ہے ہمارے نذدیک تمام مسائل کا حل اسی فورم پر ہو نا چاہیے اجلاس کا ایجنڈا مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پیش کیا،اجلا س میں بین الا اقوامی اور ملک کی مو جو دہ سیاسی صورتحال اور خد مات جمعیت کا نفرنس کے انتظامات سمیت دیگرامور پر غور کیا جا رہا ہے اجلاس میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اراکین نے شرکت کی اجلاس کے کئی سیشن ہو ئے مر کزی سر پرست مو لا نا عبد اللہ نے بھی اجلاس کی صدارت کی جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد نے اجلاس میں وقفے کے دوران مو لا نا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری،مفتی ابرار حمد کے ہمراہ میڈیا کو بتا یا کہ اجلاس کل منگل کو بھی جا ری رہے گا مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ دھر نے مسائل کا حل نہیں ہے اور نہ ہی آئین سے ماورامطا لبات کو ئی جمہوری طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے مولانا فضل الرحمن کا نے کہا کہ اس وقت ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے آئی ڈی پیز مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اصلاحاتی کام یا تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے آسکتی ہے کیونکہ ملک میں تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آسکتی ہے اور اگر کسی کو طاقت آزمانے کا شوق ہے تو وہ سیاسی میدان میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے اس کا مظاہرہ کرے،پاکستان اسلامی جمہوریہ ریاست ہے،کسی کو ڈنڈے اور احتجاج کے بل بوتے پر اپنی مرضی کا نظام مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کو عد م استحکام کا شکار کر نے کے لیئے سازشیں عروج پر ہیں ان پر سب کو نظر رکھنی ہو گی اور ان سازشوں کا مقابلہ کر نے کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور اس مقصد کے لیئے میدان عمل میں ڈٹنا ہو گا۔