کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 76 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

پیر 24 نومبر 2014 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 76 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 کارروائیوں اور 4 پولیس مقابلوں کے بعد 76 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 23 ٹی ٹی پستول، 1 کلاشنکوف، 7ہینڈ گرینیڈ، 4140 گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان میں 7 دہشت گرد، 1 قاتل، 9 ڈکیت، 18 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 15 منشیات فروش، 2 مفرور، 2 مشتبہ اور 22 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :