پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ،

دہشت گرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا

پیر 24 نومبر 2014 22:29

پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق پولیس نے تھانہ آب پارہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت معراج خان کے نام سے ہوئی ہے اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے اور اس کے قبضے سے2 ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، 9 بیٹریاں، ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔