سندھ میں حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام آخری مراحل میں

پیر 24 نومبر 2014 22:25

سجاول(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سندھ میں حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے ،سندہ کے تمام اسلحہ مالکان کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے ایک سال سے کام جاری ہے جس میں ابتدائی طور پر فارم پرکرانے کے بعد ان کی مقامی تھانوں سے تصدیق کا عمل مکمل کرلیاگیا، جس کے بعد نادرا نے بھی اپنا کام مکمل کرکے سندہ حکومت کو اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لئے مزید احکامات طلب کرلئے ہیں ،کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے لئے نادرانے تصدیق مکمل ہونے پر تمام اسلحہ مالکان امیدواروں کو بھی آگاہ کرنے کے لئے میسیج ارسال کردئے ہیں،اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندہ حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ایک ہفتے میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا کام شروع کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :