آئی جی سندھ نے جرائم پیشہ افراد سے رابطوں کے شبہ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹررحمت اللہ گولو،رزروانسپکٹرمحمد شریف کھوسہ کو معطل کردیا

پیر 24 نومبر 2014 22:25

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) آئی جی سندھ نے جرائم پر قابو نہ پانے اورجرائم پیشہ افراد سے رابطوں کے شبہ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹررحمت اللہ گولو،رزروانسپکٹرمحمد شریف کھوسہ کو معطل کردیااورایس ایس پی کشمور سے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بے امنی اوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں پر آئی جی سندھ نے تشویش کا اظہارکیاہے دریں اثنا انڈ س ہائی وے بخشاپورسومرموڑکے مقام سے ٹرک ڈرائیورسمیت پانچ محنت کشوں کے اغواکے شبہ میں ایس ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ محمد یونس چانڈیونے بنگواربرادری سے تعلق رکھنے والے پانچ اہلکاروں ای ایس آئی لال دین ،اہلکاروں ،شفیع محمد،عبدالقادر،اربیلواورگلبھارکو معطل کرکے تھانہ ای سیکشن پر لاکپ کروادیادریں اثناپولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے مختلف دیہاتوں غمٹاربنگوار،مشکی عرف ساتھی بنگوارسمیت 06دیہاتوں پر چڑہائی کی وہاں کے گھروں کو بلڈوزکرنے کے ساتھ آگ لگادی جبکہ تین روز قبل گاؤں پہلوان بنگوارپرچڑہائی کرکے مسمات سدھل زوجہ پہلوان بنگوار،مسمات جتنی زوجہ کانڈیرو،مسمات نیمرو سمیت 06خواتین کو پولیس نے گم کردیا جس پر کندھ کوٹ کی سیشن جج کی عدالت میں بنگواربرادری کی جانب سے عرضی داخل کراوئی گئی جس پر ایس ایس پی کشمورمحمد یونس چانڈیو،تھانیداربخشاپورلیموں لاشاری سمیت پندرہ اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیابنگواربرادری نے الزام لگای کے مقدمہ کے مدعی صدوروبنگوارکو بھی پولیس نے غائب کردیا ہے سیشن جج کی عدالت کے حکم پر سول جج کندھ کوٹ حافظ محمد ابراہیم شیخ نے بخشاپورتھانہ پر ریڈ کیا تاہم وہاں سے پولیس کی جانب سے اٹھائی گئی خواتین برآمد نہ ہوسکیں دریں اثناء اغواکیئے گئے ٹرک ڈرائیورسمیت پانچ محنت کشوں کے گھروں میں کہرام برپاہے ضلع بھر سے اغواکیئے جانے والے پی ٹی آئی کے دوکارکنان اورمحنت کشوں سمیت 11افراد کو پولیس بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :