ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جامشورو کے مین اسٹور سے عملے کو یرغمال بنا کر مسلح افراد لاکھوں روپے کی ادویات ٹرک میں بھر کر چوری کر لی گئی

پیر 24 نومبر 2014 22:20

کوٹری(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جامشورو کے مین اسٹور سے عملے کو یرغمال بنا کر مسلح افراد لاکھوں روپے کی ادویات ٹرک میں بھر کر چوری کر لی گئی ،چوری کی گئی ادویات میں ڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد کا سامان بھی شامل ،اسٹور میں کروڑوں روپے کی خرد برد چھپانے کے لئے ادویات غائب کی گئی ہے ذرائع مقدمہ درج کرانے کے لئے لیٹر جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جامشورو کے مین اسٹور جامشورو سمیت ڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد کے سی ڈی ڈی آفس میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد اسٹور میں داخل ہو کر چار سے زائد چوکیداروں کو اسلح کے زور پر یرغمال بنا کر آٹھ لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات ساتھ لائے ہوئے ٹرک میں بھر کے لے گے جبکہ ذرائع کے مطابق لوٹی گئی ادویات کم سے کم 15لاکھ سے زائد کی ہے جس کے بارے میں جب معلومات حاصل کی گئی تو ادویات کی قیمت دراشت نہیں بتائی جا رہی ہیں مسلح افراد چار سے پانچ گھنٹے تک ٹرک بھرتے رہے مگر انتظامیہ سمیت پولیس بے خبر رہی مسلح افراد کی روانگی کے بعد چوکیداروں نے ڈی ایچ او جامشورو کیپٹن شوکت علی خاصخیلی سمیت دیگر کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس او نے پہنچکر واقعے کا جائزہ لیا جبکہ اسٹور انچارج امداد مگسی کی جانب سے تمام چوکیداروں سے انکوائری کی گئی اس حوالے سے انہوں نے کچھ بتانے سے انکار کر دیا جبکہ ڈی ایچ او جامشورو نے بتایا کہ چوری کی گئی ادویات کی رپورٹ درج کرائے جائے گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ روز قبل بھی اسٹور میں مسلح افراد کی آمد کی رپورٹ پہلے سے جامشورو تھانے پر درج ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسٹور میں لاکھوں روپے کی ادویات میں خرد برد ہو چکی ہے جس کو چھپانے کے لئے اس طرح کی کاروائی کی گئی ہے جس میں عملے ملوث ہو سکتا ہے جبکہ پراپر اسٹور انچارج موجود ہی نہیں جبکہ چور لاکھوں روپے کے اے سی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھوڈ گئے اور مریضوں کو دی جانے والی ادویات ہی چوری کر کے لے گئے اس پر اننکوائری ہونے چاہئے جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او جامشورو سید نثار حسین شاہ نے بتایا کہ اسٹور میں چوری عملے کی ملی بھگت ہے اور دال میں کالا نظر آ رہا ہے مقدمہ درج ہوتے ہی انکوائری کی جائے گئی دوسری جانب ڈی ایچ او جامشورو نے مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانے کو لیٹر جاری کر دیا ہے۔