بلاول بھٹو زرداری کا ٹنڈو محمد خان میں مندر جلنے کا نوٹس، متاثرہ جگہ پر نیا مندر تعمیر کرنے کی ہدایت

پیر 24 نومبر 2014 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مندر جلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان آصف میمن کو ہدایت کی ہے کہ متاثر مندر کی جگہ پر ایک نیا مندر تعمیر کیا جائے جبکہ یو سی غلام شاہ باگرانی کے گاوٴں گہرام وسان ، یوسی مویا کے گاوٴں کرمن داس اور یو سی سعید متو کے گاوٴں میر گل حسن تالپور میں بھی نئے مندر تعمیر کرائے جائیں، انہوں نے ڈی سی آصف میمن کو ہدایت کی کہ اقلیتی عبادت گاہوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ وہ بھی اس ملک کے آزاد شہری ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تمام شہریوں کو بلا تفریق ، رنگ و نسل کے خدمت کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں پختہ یقین رکھتی ہے اور اس بات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائیگا اور سب کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :