جماعة الدعوةفلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں ملک بھر سے تھرپارکر پہنچ گئیں

پیر 24 نومبر 2014 22:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)جماعة الدعوةفلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں ملک بھر سے تھرپارکر پہنچ گئیں ہیں جو تھر کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی، ان ٹیموں میں لاہور ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، ان میڈیکل ٹیموں کے تحصیل مٹھی ، چھاچھرو ، اسلام کوٹ اور دیگر دہی و پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں گاؤں بھکوو ، دیلنجا ، کارینھرن ، گولیو ، جچھراڑ وغیرہ قابل ذکر ہیں، فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن سندھ کے ترجمان خالد سیف نے میڈیکل ٹیموں کی رہنمائی کی اور بتایا کہ اس وقت تھر میں بچوں میں ڈائریا ، نمونیا اور خسرہ کی بیماریوں سے مسلسل اموات کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں خاندان ان بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مریض کو طبی امداد دی جا چکی ہے اور مزید مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن تھر سمیت ملک کے ہر علاقے میں مصیبت میں گھرے لوگوں کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔