داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں نے علماء مشائخ، مزارات ، مدارس، مساجد اور خانقاہوں پر حملے شروع کردئیے ہیں،

اگراہلسنت اب بھی متحد نہ ہوئے تو پھر انہیں نقصان سے کوئی نہیں بچا سکے گا، عوام اہلسنت کو نظام مصطفی ﷺ کے پرچم تلے متحد ہو جانا چاہئے

پیر 24 نومبر 2014 22:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے امیر قاری محمد سلیمان اعوان نے ایم پی اے علامہ محمد محفوظ مشہدی مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو پی نورانی ،سردار محمد خان لغاری ،قاری افضل باجوہ اور مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید عرفان شاہ مشہدی اور علامہ عبدالتواب صدیقی اچھروی سے ملاقات کی، اس موقع پر خطاب میں قاری سلیمان نے کہا کہ عوام اہلسنت کو نظام مصطفی ﷺ کے پرچم تلے متحد ہو جانا چاہئے داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں نے علماء مشائخ، مزارات ، مدارس، مساجد اور خانقاہوں پر حملے شروع کردئیے ہیں اور پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کیلئے علماء و مشائخ اہلسنت کی ٹارگیٹ کلنگ کی جارہی ہے اگراہلسنت اب بھی متحد نہ ہوئے تو پھر انہیں نقصان سے کوئی نہیں بچا سکے گا،انہوں نے کہا کہ انقلاب نظام مصطفی ﷺ کیلئے اہلسنت کی تمام تنظیمات ،مدارس اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ،آستانوں اور خانقاہوں کو اپنے اختلافات بلائے طاق رکھ کر میدان عمل میں نکلنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنرل پرویز مشرف نے لاکھوں ڈالروں کی پیشکش کی،مدارس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا مگر ناموس رسالت ﷺ کی خاطر ہم نے اس کو ٹھکرا دیا اب بھی عظمت مصطفی کے قانون پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے عاشق رسول ممتاز قادری نے پوری امت کا حق ادا کیا ہے لہذا اسے فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ مرکزی جماعت اہلسنت بھرپور مہم چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :