تھر‘ غذائی قلت مزید دو بچوں کو نگل گئی، 61جاں بحق

پیر 24 نومبر 2014 22:08

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید 2 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔رواں ماہ بچوں کی اموات کی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے۔تھر میں غذائی قلت کی صورتحال روز بہ روز سنگین ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سے اب تک غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے انتقال کرگئے۔ان میں ایک بچہ سول اسپتال مٹھی جبکہ دوسرا 11 روز کا بچہ ڈیپلو کے گاوں ویڑی جھپ میں موت کے منہ میں گیا۔گذشتہ روز بھی 3 بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔اِن بچوں کے انتقال کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :