وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ،

وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹہ دینے کا مطالبہ،کوٹہ نہ دینے سے احساس محرومی پیدا ہورہا ہے،سید قائم علی شاہ

پیر 24 نومبر 2014 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ۔وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹہ دینے کا مطالبہ۔کوٹہ نہ دینے سے احساس محرومی پیدا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے جانے والے خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ وفاقی بیورو کریسی میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

آئین اس معاملے میں آبادی کے مطابق کوٹہ دینے کی اجازت دیتا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ سندھ کو وفاقی بیورو کریسی میں نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے ۔یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔وزیر اعظم کو اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔