18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی نیپالی ہم منصب کیساتھ ملاقات طے نہیں ہوئی،سرتاج عزیز

پیر 24 نومبر 2014 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی نیپالی وزیراعظم کیساتھ ملاقات طے نہیں ہوئی جبکہ اسے خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26,27 نومبر کو کھٹمنڈو میں 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا شیڈول کافی مصروف ہوگا۔ ان کی نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم ابھی شیڈول طے نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :