معاشی ترقی کیلئے توانائی کی خاطرخواہ پیداوار ناگزیر ہے:صدرممنون حسین،

توانائی کی قلت سے عام آدمی کی زندگی اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، حکومت نے پانی ، شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، توانائی کے نظام اور پالیسیوں کے بارے میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کے موقع پر اظہار خیال

پیر 24 نومبر 2014 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کیلئے توانائی کی خاطرخواہ پیداوار اور بہتر انتظام ناگزیر ہے۔ توانائی کے نظام اور پالیسیوں کے بارے میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت سے عام آدمی کی زندگی اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

صدر نے کہا کہ حکومت نے پانی ، شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے توانائی کے حصول کے ذرائع میں بہتر تنوع پیدا ہو گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے پاس تمام ضروری انسانی وسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی پاکستان کے بارے میں اپنی غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں اور مسائل کے حل میں تعاون کیلئے آگے آنا چاہئیے۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین مختار احمد نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو توانائی اور پانی کی قلت سمیت ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آگے آنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :