چنیوٹ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

پیر 24 نومبر 2014 21:47

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)ضلع بھر کی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 42 مجرمان اشتہاریوں اور 9 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 1400 گرام ہیروئن ، 2400 گرام چرس اور 24 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے ۔ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 افراد کو گرفتا ر کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 3 عدد رائفل 2 عدد ریوالور ، 2 عدد پسٹل ایک عدد بندوق اور 22 کارتوس برآمد کیے گئیں ہیں ۔