آپریشن ضر ب عضب میں پاک فوج کی شاندار کامیابیوں پر قوم کو فخر ہے،

پاکستان کی بہادر افواج ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں،پوری قوم پاک افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایاہے اور ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیاہے -دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40ہزار سے زائد پاک افواج کے افسران، جوان ،پولیس اور عام شہریوں کی جانیں گئی ہیں-شمالی وزیرستان میں پاکستان کی بہادر افواج ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں -پوری قوم پاک افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے -آپریشن ضر ب عضب میں پاک فوج کی شاندار کامیابیوں پر قوم کو فخر ہے -ملک کو غربت ،بیروزگاری، جہالت کے اندھیروں سے نکالنے، توانائی بحران کے خاتمے اور دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرناہوگا، یہ بات انہوں نے یہاں ایوان وزیراعلیٰ90شاہراہ قائد اعظم میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اراکین اسمبلی، مختلف محکموں کے سیکرٹریز ، ترقیاتی اداروں کے سربراہان سمیت ورکشاپ کے شرکاء بھی اس موقع پر موجود تھے ،صوبائی وزیرنے کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ملک میں سرمایہ کاری ، اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے - پاک افواج ملک کوامن وسلامتی کا گہوارا بنانے کے لئے دہشت گردوں سے بر سرپیکار ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحدہے او روہ وقت دور نہیں جب ملک امن وامان کا گہوارا بنے گا -آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ انتہاء پسندی کے رجحانات کے خاتمے کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگراموں پر عملدرآمد بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :