آئیڈیاز2014پاکستان کودنیابھر میں متعارف کروانے کااہم موقع ثابت ہوگا،گورنرسندھ

پیر 24 نومبر 2014 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کہا آئیڈیاز2014پاکستان کودنیابھر میں متعارف کروانے کااہم موقع ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئیڈیازکے ذریعے ہم دنیاکوپاکستان میں ہونے والی حقیقی ترقی اورمواقع سے فائدہ اٹھانے کاموقع فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان تشخص اورحقیقت کے بھنورمیں پھنساہواہے جس سے باہرنکلنے کے لیے یہ ایک اہم موقع ہوگاانہوں نے کہا دنیابھرسے آئے ہوئے مندوب آئیڈیازمیں شرکت کے ساتھ ساتھ پاکستان کواورپاکستانی عوام کے ساتھ باواسطہ رابطے کاموقع حاصل کرسکیں گے جس سے انہیں پاکستانی عوام کوسمجھنے کاموقع ملے گااورپاکستان کے متعلق جومنفی تاثرقائم ہے اسے زائل کیاجاسکے گایہ بات انہوں نے گورنرہاؤس میں آئے ہوئے آئیڈیازکے متظمین سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سن 2000میں شروع ہونے والایہ ایونٹ اب پاکستان کی شناخت بن گیا ہے آئیڈیازکے ہرموقع پرپاکستان کوناصرف دفاعی سازوسامان اوراس سے منسلک مصنوعات کے آرڈرزملے ہیں بلکہ دیگر صنعتوں کو بھی آئیڈیازسے مددملی ہے ارمجموعی طورپرپاکستان کوان ممالک سے جہاں پاکستان کی تجارت قابل ذکرنہیں تھی وہاں بھی نئی مارکیٹ حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پرمنتظمین نے گورنر سندھ کوبتایا کہ 2دسمبرسے 4ددسمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ناصرف دفاعی پیداوار اورصنعتوں کواجاگرکیاجارہا ہے بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں موجوددیگر بڑی صنعتوں کو بھی متعارف کرانے کاموقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ آئیڈیازمیں افریقی ممالک کے مندوبین کی تعداددیگرممالک سے زیادہ ہوگی جس سے امید کی جارہی ہے کہ روایت سے سٹ کر نئے آرڈرزحاصل ہوں گے۔آئیڈیازپاکستان کی معاشی ترقی کوتیزکرنے میں معاون ثابت ہوگا۔