پیپلز پارٹی کے رضاکار قدر آفات اور ہنگامی حالات کیلئے تیار ہیں،ہسپتالوں میں ویل چیئرز اور نادار مریضوں کو آلہ سماعت اور مصنوعی اعضاء فراہم کئے جائیں گے دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس شعبے میں آگے آئیں تا کہ سیاست میں خدمت کو فروغ ملے،

پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کے سربراہ زمرد خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رضاکار قدر آفات اور ہنگامی حالات کیلئے تیار ہیں،ہسپتالوں میں ویل چیئرز اور نادار مریضوں کو آلہ سماعت اور مصنوعی اعضاء فراہم کئے جائیں گے دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس شعبے میں آگے آئیں تا کہ سیاست میں خدمت کو فروغ ملے۔

پیر کو پیپلز سینٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ سے پیپلز پارٹی کے رضاکاروں کے اجلاس میں سوشل سروسز ونگ کو صوبہ بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جو کسی بھی قدرتی آفت میں فوری طور پر مدد کیلئے تیار ہو گا، ڈیڑھ ماہ قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے اس ونگ کی بنیاد رکھی تھی، اس ونگ کے تحت ہسپتالوں میں ویل چیئرز کی تقسیم، مصنوعی اعضاء، آلہ سماعت، لاوارث و یتیم بچوں کی کفالت اور موبائل ہسپتال کے ذریعے آنکھوں کے ہسپتالوں کا قیام ہے، ہم نے اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر جانا ہے اور بلا تفریق خدمت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیت المال کا پانچ سالہ تجربہ آج کام آ رہا ہے، باقی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس شعبے میں آئیں تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں تا کہ سیاست میں خدمت کو شعار بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سروسز ونگ کیلئے فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں، 40ہزار ویل چیئرز صرف چائنا سے آئی ہیں، مخیر حضرات دل کھول کر اس کام میں آنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک آئی ڈی پیز سے 20 بچے اور 5 بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے جھنڈوں سے سچی ہوئی ویل چیئرز ہسپتالوں میں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سروسز ونگ کا دائرہ کار چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا جائے گا۔(

متعلقہ عنوان :