عوام کو حکومت کے اصلاحاتی اقدامات سے بہتر انداز میں آگاہ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے ، صوبے کے بیشتر اضلاع اورقبائلی ایجنسیوں میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات سنی جاتی ہیں ، عوام کی دلچسپی کیلئے مختلف پروگرامات شائع کئے جا رہے ، ایف ایم ریڈیو سے صوبائی حکومت کی کارکردگی ، پالیسیوں اور قانون سازی بارے لوگوں کو آگاہی دی جائے ، صوبائی وزراء کی اپنے محکموں کی کارکردگی بارے آگاہی کے پروگرام شائع کریں،
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی ایف ایم ریڈیو بارے بریفنگ
پیر 24 نومبر 2014 21:36
پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ عوام کو حکومت کے اصلاحاتی اقدامات سے بہتر انداز میں آگاہ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے ، صوبے کے بیشتر اضلاع اورقبائلی ایجنسیوں میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات سنی جاتی ہیں ، عوام کی دلچسپی کیلئے مختلف پروگرامات شائع کئے جا رہے ، ایف ایم ریڈیو سے صوبائی حکومت کی کارکردگی ، پالیسیوں اور قانون سازی بارے لوگوں کو آگاہی دی جائے ، صوبائی وزراء کی اپنے محکموں کی کارکردگی بارے آگاہی کے پروگرام شائع کریں۔
وہ پیر کو یہاں ایف ایم ریڈیو پختونخوا پشاور اور ایف ایم ریڈیو پختونخوا مردان کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ محمد اسرار ، ڈائریکٹر اطلاعات امداد اللہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔قبل ازیں سٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم ریڈیو پختونخوا پشاور شعیب الدین اور پختونخوا ریڈیو مردان کے سٹیشن منیجر شمس الحق نے ایف ایم چینلز کے بارے میں بتایا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع اورقبائلی ایجنسیوں میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات سنی جاتی ہیں اور اس میں عوام کی دلچسپی کیلئے مختلف پروگرامات پیش کئے جا رہے ہیں جن میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے شروع کئے گئے اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات، مختلف بیماریوں سے آگہی اور بچاؤ ، زراعت کے فروغ ، سیاحت و سپورٹس، مختلف علاقائی سرگرمیوں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔
صوبائی و زیر اطلاعات نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو کے ذریعے صوبائی حکومت کی کارکردگی ، پالیسیوں اور قانون سازی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے با خبر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام بھی ترتیب دئیے جائیں جن میں صوبائی وزراء اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کریں اور عوامی شکایات کا ازالہ بھی کر سکیں۔ صوبائی وزیر نے ایف ایم ریڈیو کے ذریعے لوگوں کی اصلاح پر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے نشریاتی پروگراموں میں جاذبیت پیدا کرنے اور لوگوں کو صحت مند تفریح مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اسی طرح انہوں نے ایف ایم ریڈیو پر حزب اختلاف کو بھی اپنے خیالات کے اظہار کرنے کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے مقامی سرگرمیوں اور مختلف محکموں کے زیر اہتمام اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھر پور کوریج دینے کی تلقین کی۔انہوں نے ایف ایم ریڈیو کی نشریات کو مزید نکھارنے اور ان چینلز کو مالی اور انتظامی لحاظ سے مستحکم بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ایف ایم ریڈیوز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.