لاکھوں کے اجتماع نے خوشحال پاکستان کی منزل قریب کر دی،

کا میاب اجتماع عام پر ناظم اجتماع عام امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمداور دیگر کی مبارکباد

پیر 24 نومبر 2014 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی لاہوروناظم اجتماع مینار پاکستان میاں مقصود احمد ، نائب ناظمین اجتماع اظہراقبال حسن ، وقاص جعفری ، نذیر احمد جنجوعہ ، شبیر احمد خان، بشیراحمد ، ممتاز احمداور چوہدری محمد دالحسن نے مشترکہ بیان میں کامیاب ترین تین روزہ اجتماع پر تما م شرکا ء کو مبارک باددی ہے اور کہا کہ اسلامی خوشحال پاکستان کی منزل بہت قریب ہوگئی لاکھوں کی تعداد میں شرکاء اجتماع عام نے جدید اسلامی خوشحال پاکستان کے لیے جان ومال لگانے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے اب تکمیل پاکستان ہوکر ہے گی انھوں نے اجتماع کے تما م منتظمین استقبالیہ ، طعام ، صلوة ، سٹیج ، خواتین ، سیکورٹی ، صفائی ، صحت ، ساؤنڈلائٹ ، فراہمی کا رکنان ، ڈایزائنگ وپلاننگ ، پبلسیٹی ، فراہمی آب، قیام گائیں ، امورمربین ، رابطہ محکمہ جات، تزائن آرائش ، تعمیرات ، پارکنگ ، فراہمی سامان ، سٹالز ، سوشل میڈیا ، طباعت واشاعت ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کمیٹیوں کے ذامہ داران وکارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے شعبہ جات نے تین روز تک جس جانفشانی محنت لگن بھائی چارے سے امن وپیار کی جو بستی بسائی اس کی مثال نہیں مل سکتی ہے اگران لوگوں کو حکومت مل جائے تو پاکستان سونا اُگلنے والا ملک بن جائے ہم قرض لینے کی بجائے غریب ممالک کو دیں اور ہر شخص خوشحال ہوجائے ۔