وزیراعلیٰ کا چیمبرز آف کامرس کی درخواست پر ایس آر او608 کے حوالے سے شکایات کا نوٹس،

ایم این اے حمزہ شہبازشریف کی سربراہی میں تاجربرادری کے تحفظات دور کرنے اور سفارشات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم، وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی اور دیگر چیمبرز آف کامرس کی مشترکہ درخواست پر فوری اقدام،کمیٹی کا اجلاس26نومبر کو ہو گا

پیر 24 نومبر 2014 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے راولپنڈی اور دیگر چیمبرز آف کامرس کی مشترکہ درخواست پر ایف بی آر بالخصوص ایس آر او 608 کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی سربراہی میں تحفظات کے جائزے اور ان کے حل کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق ‘ ارکان پارلیمنٹ پرویزملک‘ میاں عبدالمنان‘ رانا ثناء اللہ اور دیگر سینئر اراکین شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی ایوان ہائے صنعت و تجارت اور تاجرتنظیموں کی مشاورت سے ایس آر او608 کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس 26نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کاروباری اور تجارتی حلقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ایوان ہائے صنعت و تجارت اور تاجر تنظیمیں ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیرخزانہ کی بیرون ملک سے آمد پر خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :