الیکشن کمشنر کی تقرری پر ہونے والا تماشا مک مکا کی سیاست کا نتیجہ ہے،ترجمان پاکستان عوامی تحریک
پیر 24 نومبر 2014 21:26
بھکر/ لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تقرری پر ہونے والا تماشا مک مکا کی سیاست کا نتیجہ اورحکومتی نا اہلی ہے۔جو حکومت اتفاق رائے کے ساتھ الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کر سکتی اس کے ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق چلانا اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیونکر ممکن ہے ؟۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دوبار حکومت کو مہلت دی اور حکومت دونوں بار چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں ناکام رہی جو ملک و قوم اور آئین کے ساتھ مذاق اور عدالت عالیہ کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم مقام الیکشن کمشنر کی خدمات 5دسمبر سے واپس لینا حکومت اور پارلیمنٹ کیلئے ایک سوال ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بتائیں کہ سوئس فیڈرل ٹربیونل کی طرف سے 1لاکھ 80ہزار ڈالر کے زیورات کے متعلق 29اکتوبر کو جو فیصلہ سنایا گیا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟کیونکہ میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم 1997 ء میں اس وقت کے اٹارنی جنرل کی طرف سے سوئس عدالت میں ایک کیس دائر کیا تھا کہ مذکورہ جیولری کے مالک بھٹو فیملی اور آصف علی زرداری ہیں۔
سوئس عدالت کا مبینہ فیصلہ اگر 1997 والے کیس کے نتیجہ میں ہے تو وہ قوم کو بتائیں یہ زیورات لینے وہ کب سوئس حکومت سے رجوع کر رہے ہیں؟ اگر زیورات کے فیصلہ والی مبینہ رپورٹ درست نہیں تو اس بارے میں بھی قوم کوآگاہ کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.