قبائلی علاقوں میں دہشت گردی ،بدامنی اور شورت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر سرحد،
پوری قوم اورخصوصاٌ محب وطن قبائل اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ قوم پاک فوج اور قبائل کی ان بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھے گی۔ امن کے بحالی کے بعد متاثرین کی باعزت واپسی ، بحالی اور فاٹا کی تعمیرنو کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نیشنل سیکورٹی اینڈوارکورس کے شرکاء کے ایک گروپ سے گفتگو
پیر 24 نومبر 2014 21:19
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) صوبہ خیبرپختونخواکے گورنرسردار مہتاب احمدخان نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردی ، بدامنی اور شورش کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے پوری قوم اورخصوصاٌ محب وطن قبائل اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ قوم پاک فوج اور قبائل کی ان بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ امن کے بحالی کے بعد متاثرین کی باعزت واپسی ، بحالی اور فاٹا کی تعمیرنو کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیراہتمام جار ی183 ویں نیشنل سیکورٹی اینڈوارکورس کے شرکاء کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کیاجنہوں نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
اعلی سول وملٹری افسران پرمشتمل کورس کے ان شرکاء کے ہمراہ میجرجنرل مسرت نوازملک، میجرجنرل محمدندیم اشرف اوردیگر اعلی فیکلٹی اراکین بھی موجودتھے ۔
گورنرنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے خصوصی ہدایت کے مطابق متاثرین کی باعزت بحالی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے اپنا گھر بارچھوڑکر ملک وقوم اورانسانیت کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ گورنرنے کہاکہ پاکستان کے اس حصے خاص طور پرفاٹا میں گذشتہ ایک دھائی سے پیچیدہ نوعیت کے حالات کا سامناہے اور اس نتیجے میں عوام کودرپیش مسائل کی صورتحال بھی پیچیدہ اورمشکل نوعیت کی ہے اور متاثرین کی بحالی اورواپسی بہت بڑاچیلنج ہے اور حکومت متاثرین کی باعزت بحالی میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں متاثرین کی باعزت بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ خاص طور پر فاٹا اور اس خطے کے مستقبل اورضروریات کی سمت کا ادراک کیاجائے اور طویل المعیاد بنیادوں پر وسائل کی فراہمی کا اہتمام کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹامیں قانون کی حکمرانی وسائل کافعال وموثراستعمال اور سرکاری شعبوں کی اداروں ، خصوصاٌ تعلیم وصحت کے شعبوں کی کارکردگی یقینی بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات طویل المدتی نوعیت کے متقاضی اقدامات ہیں اور اس سمت میں موثرکوششیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے بہترمستقبل کیلئے قبائلی عوام کی رضا مندی سے اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں۔دریں اثناء کورس کے شرکاء کو فاٹامیں امن وامان کی صورتحال اور علاقے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔ #مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.