میاں چنوں،بیوپاری سے 6لاکھ پچاس ہزار کی نقدی چھیننے والا ڈاکو گرفتا ر

پیر 24 نومبر 2014 21:17

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)گزشتہ دنوں بیوپاری سے 6لاکھ پچاس ہزار کی نقدی چھیننے والا ڈاکو تھانہ صدر پولیس نے گرفتا رکرلیا، پکڑے جانے والا ڈاکو شہر میں ہونے والی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں محسن وال کے قریب دو ڈاکوؤں نے اقبال نامی بیوپاری سے چھ لاکھ پچاس ہزار کی نقدی چھین لی تھی اورفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے،بعدازاں اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر رو ڈبلاک کرکے پولیس کیخلاف احتجاج کیا،جس پر تھانہ صدر پولیس نے یقین دھانی کروائی کے جلد ہی ڈاکوؤں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،دوروز قبل پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو شاہ نواز عرف گوشی کو گرفتار کرلیا ہے،جس سے انکشافات کی امید ہے،ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پکڑے جانے والا ڈاکو شہر بھر میں ہونے والی درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔