میاں چنوں،مبینہ طورپر محبت میں ناکامی پرنوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی، تشویشنا حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ریفر

پیر 24 نومبر 2014 21:17

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مبینہ طورپر محبت میں ناکامی پرنوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی،تشویشنا حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ریفر، تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں108 پندرہ ایل کے رہائشی 24سالہ جہانزیب اپنے ہی گاؤں کی لڑکی سے محبت کرتا تھا،جس پر جہانزیب نے اپنے گھر والوں سے پسند کی رچانے کہا تو جہانزیب کے گھر والوں نے انکار کردیا،جس پر جہانزیب نے دلبرداشتہ ہوکر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر خود پر چھڑ ک کر آگ لگالی جس سے اس کا سارا جسم بری طرح جھلس گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے زخمی جہانزیب کو فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں شفٹ کردیا،جہاں اُسے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر زخمی جہانزیب کو نشتر ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔