Live Updates

چنیوٹ،مسلم لیگی ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیر 24 نومبر 2014 21:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس زیر صدارات ضلعی صدر شوکت تھیہم منعقد ہوا جس میں ایم ایس ایف کے صوبائی رہنما سید حماد رضا اور شفاقت علوی نے پارٹی کی ناقص پالیسیوں اور ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کے ورکروں کے ساتھ زیادتیوں کے باعث صوبائی اور وفاقی کابینہ کے نوٹس نہ لینے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر سید حمادر ضااور شفاقت علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ہر مشکل وقت میں جس طرح ان کا ساتھ دیتی ہے کوئی اور جماعت ایسا نہیں کرتی انہوں نے شوکت تھہیم ضلعی صدر پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی بھرپور کمپین کریں گے اور اپنے تمام مسلم لیگی ساتھیوں کو بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر لائیں گے اس موقع پر شوکت تھہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسلم لیگیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی بہتر اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :