میرے دور وزارت میں محکمہ تعلیم میں کی گئی بھرتیاں اگر جعلی ثابت ہو جائیں تو میں زندگی بھر کے لئے سیاست چھوڑ دوں گا ،پیر مظہر الحق ،

تعلیم نثار کھوڑوکرسی پر بیٹھ کر مجھ پر کیچڑ نہ اچھالیں اگر اس حوالے سے میں نے بھی بیان دینا شروع کیا تو پنڈوراباکس کھل جائے گا، میں نے اپنے د ور میں سندھ میں 7 ہزار سے زائد بند اسکول کھلوائے لیکن اب وہ بھی بند ہو گئے،سابق وزیر تعلیم کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 24 نومبر 2014 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے ایک اعلامیہ کے مطابق بورڈ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری اسکولوں میں غریب زیر تعلیم طلباء و طالبات کی حو صلہ افزائی اور مالی معاونت کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ہے ،جس کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں سے بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں 45%اور اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مد میں اسکالر شپ فراہم کی جائے گی بورڈ کی شرائط کے مطابق سرکاری اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے دس دس طلباء و طالبات کے نام بورڈ کو ارسال کردیں ایسے امیدواروں کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے کے فارم بورڈ کی ریسرچ برانچ گراؤنڈ فلور بلاکB سے حاصل کئے جاسکتے ہیں فارم جمع کروانے کی حتمی تاریخ 19دسمبر 2014ہے ۔

(جاری ہے)

فارم کے ساتھ امیدوار کی دو عدد حالیہ تصاویر( تصدیق شدہ) نویں جما عت 2014کے امتحانات کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی ،امیدوار کے والد یا اسکے سرپرست کا آمدنی ثبوت جس میں سالانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ سے زائد نہ ہو منسلک کی جائے ۔#

متعلقہ عنوان :