سوئی ناردرن نے اٹک سمیت لاہور،قصور، فتح جنگ ،چکوال،میانوالی، کاموکے، گجرات،شیخوپورہ، اسلام آباد، مری ، راولپنڈی کے 25 سرکاری ، سپیشل ڈومیسٹک گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیئے

پیر 24 نومبر 2014 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) گیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایم ۔ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے مزید 56 لاکھ روپے کے سرکاری ، سپیشل ڈومیسٹک گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک 2 ، لاہور 6 ، قصور 1، فتح جنگ 2 ، چکوال 1 ، میانوالی 1، کاموکے 1 ، گجرات 3 ، شیخوپورہ 2 ، ا سلام آباد 3، مری 1، راولپنڈی 2 کے مندرجہ ذیل نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

آفس آف دی سپریٹنڈنٹ پولیس اٹک 1,379,290 روپے، ای اے ڈی اے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ اٹک 147,950 روپے ، جی ای (اے) نارتھ لاہور کینٹ 638,730 روپے، گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹاون بی بلاک لاہور 314,180 روپے، مدرسہ 223 رضوان بلاک اعوان ٹاون لاہور278,190 روپے، منتظم اعلٰی مین گلیکسو ٹاون فیروز پور روڈ لاہور 253,890 روپے، مدرسہ اہلحدیث گرین ٹاون لاہور 188,240 روپے، شاہ نواز نیو گارڈن ٹاون 179,820 روپے، جامعہ مسجد عثمانیہ لاکھنیکی قصور 195,440 روپے، جامعہ مسجد ویلج صدقات فتح جنگ 170,200 روپے،جامعہ مسجد ویلج دھرنل فتح جنگ 121,140 روپے، ڈسٹرکٹ آفیسر ایگری کلچر چوا سیدین شاہ چکوال 162,520 روپے، ڈی ایچ کیو ہسپتال (ہاسٹل) میانوالی 160,940 روپے، جامعہ مسجد گلشن مدینہ ویلج ملاویکاں کاموکے 141,530 روپے، جامعہ مسجد گلزار مدینہ ویلج چکریاں گجرات 140,880 روپے،ڈسٹر کٹ آفیسر لیبر گجرات 137,640 روپے، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ جی ٹی روڈ گجرات 121,140 روپے، ہائی وے سٹا ف کالونی شیخوپورہ 135,800روپے، جامعہ مسجد زکریا خیر پور ملیاں شیخوپورہ 100,220 روپے، ایف جی پرائمری سکول ایف- 7/1 اسلام آباد 132,160 روپے، منسٹری آف لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈو یلپمنٹ سیکٹر ایف 6/3 اسلام آباد 144,030 روپے، منسٹری آف سوشل ویلفئراینڈ سپیشل ایجوکیشن سیکٹر جی - 8/4 اسلام آباد 111,190 روپے، جامعہ مسجد خلفائے راشدین لوئر مال مری 130,100 روپے، بیکن ہاوس سکول 9 -اے / 1سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی 122,630 روپے اور جامعہ مسجد عثما نیہ غنی شکریال راولپنڈی 109,700 (روپے) شامل ہیں ۔