نون اور پی پی نے پوری قوم کوجکڑرکھا ہے ،اگلے الیکشن میں دونوں کا صفایا ہو گا،ڈاکٹر طاہر القادری،
9کروڑ عوام انتہائی غریب اور بے آرام ہیں میں کیسے آرام کروں؟ بھکر میں علالت کے باوجود کارکن کی بیٹیوں کے نکاح میں شرکت
پیر 24 نومبر 2014 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدا کے خون نے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ۔نون اور پی پی نے پوری قوم کو” نپ “(جکڑ)رکھا ہے ان لوگوں نے اپنی پارٹیاں بھی اپنے ناموں سے رجسٹرڈ کروا رکھی ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں آرام کروں،9کروڑ انتہائی غریب اور بے آرام ہیں میں کیسے آرام کروں؟ ہر سانس قوم کیلئے اور ظلم کے نظام کو بدلنے کیلئے ہے ۔
سٹیٹس کو کی حامی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہیں۔ ایک ہی آرزو ہے انقلاب کا سورج طلوع ہو اور غریب کے چہرے پر خوشحالی کا نور آئے ۔ میں انقلاب اور غریب عوام کیلئے آیا ہوں۔ شیعہ سنی اکٹھا تھا تو پاکستان بنا اب اسے بچانے کیلئے بھی شیعہ سنی اور تمام مسالک کو ایک ساتھ چلنا ہو گا ۔(جاری ہے)
میں نے 70دن لوہے کی غار میں گزارے کہ قوم جاگ جائے۔
بھکر سے نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے ۔وہ گذشتہ روز بھکر میں مختلف مقامات پر منعقدہ میٹنگز ،میڈیا کے نمائندوں اور راہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے شدید علالت کے باوجود تحریک کے کارکن ارشد بھٹی کی تین بیٹیوں کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ جن کارکنوں نے انقلاب کی جدوجہد میں جان و مال کی قربانیاں دیں میں انہیں کسی بھی حال میں نظر انداز نہیں کر سکتا ۔اس موقع پرانہوں نے عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر نذر عباس کہاوڑ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی غریب آپ کے پاس چل کر نہ آئے آپ نے خود چل کر ان کے پاس جانا ہے ۔اللہ غریبوں سے پیار کرتا ہے اور جس نے اللہ کو راضی کرنا ہے وہ غریبوں سے پیار کرے۔انہوں نے کہا کہ قوم اسی شدت کے ساتھ گو نواز گو کہتی رہی توپیدا ہونے والے بچے رونے کی بجائے گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے ۔ پی پی پی کا مطلب ہے پی اورپی اور پھر اورپی ۔ قوم کو ان سے نجات دلانے کی جدوجہد ناگزیر ہو چکی۔اگلے الیکشن میں دونوں جماعتوں کا صفایا ہو جائے گا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے بھکر میں جامع مسجد اورمقبرہ نور سلطان القادری کی عمارت کاافتتاح کیا اور مقامی سیاسی ،سماجی رہنماؤں اور علمائے کرام اور مشائخ سے ملاقاتیں بھی کیں ۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علالت کی خبر میڈیا پر جاری ہوتے ہی دنیا بھر سے انکے چاہنے والوں اور پی اے ٹی کے ورکر ز کی طرف سے ہزاروں کی تعداد میں ای میلز مو صول ہونا شروع ہو گئیں۔ ای میلز میں کہا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں ایک عظیم مشن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ،مشکل کی اس گھڑی میں ملک اور قوم کو انکی اشد ضررورت ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے اتحادی رہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا ،راجہ ناصر عباس ،غلام مصطفی کھر اور سردار آصف احمد علی نے انکی خیریت دریافت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری1982 سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور وہ 20نومبر سے مسلسل سفر کر رہے ہیں اس وجہ سے انکے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوا اور عارضہ قلب کی تکلیف محسوس ہوئی ۔پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں رحیق احمد عباسی،خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،ساجد بھٹی ،جواد حامد،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ ،شعیب طاہر، عرفان یوسف ،راضیہ نوید اور عائشہ شبیر سمیت تمام ونگز کے عہدیداروں اور کارکنوں نے قائد عوامی تحریک کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.