ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیرہوتی ہے ،ممبر آئی آر آپریشن ایف بی آر

پیر 24 نومبر 2014 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ایف بی آر کے ممبرآئی آر آپریشن محمداشرف خان نے کہاہے کہ ملک کے نظام کوچلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیرہوتی ہے تمام شہریوں سمیت کاروباری حضرات کو بروقت ٹیکس اداکرناچاہئے تاکہ ملک کی مشینری رواں دواں رہ سکے ایف بی آر ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگرٹیکسز کے حوالے سے اپنے کلائنٹس کی مشکلات کو دورکرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گاان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں ریجنل آفس میں ود ہولڈنگ ایجنٹس کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پرچیف کمشنرانکم ٹیکس بلوچستان شہزادہ طاہرزمان،ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹرعبدالمالک درانی،ایڈیشنل کمشنرعبدالرحمن خلجی،ایڈیشنل کمشنررحمت اللہ خان درانی،ڈپٹی کمشنرزراشدہ خلیل،سونیاانور،عطاء محمدناصر،اسسٹنٹ کمشنرزعزیز رحمن اعوان،فداالحق،ظہیرالدین ترین سمیت بی ڈی اے یوڈی اے جامعہ بلوچستان کے اے جی پی آر،بیوٹمز،ایکسائز اینڈٹیکسیشن،پی پی ایچ آئی،سمیت مختلف محکموں کے اکاؤنٹس آفیسران موجود تھے محمداشرف خان نے بتایاکہ ایف بی آرکی کوشش ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ کے دارہ کارکووسیع کیاجائے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ تمام شہریوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ایف بی آر کے پاس موجود ہے اورتمام معلومات میں کوکتناٹیکس اداکررہاہے یاکون ٹیکس ادانہیں کررہاانہوں نے بتایاکہ جس کی آمدن سالانہ 4لاکھ روپے سے زائد ہے یاپھر250گزسے زائدمالیت کاگھریاپلاٹ ہوان پربھی انکم ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس کی ادائیگی لازم ہے کہ وہ سالانہ آمدن کاگوشوارہ جمع کرائیں تاکہ ملک کو حاصل ہونے والی ٹیکس سے آمدن میں اضافہ ہواس موقع پر چیف کمشنرفیڈربورڈآف ریونیوبلوچستان شہزادہ طاہرزمان نے کہاکہ شہریوں سے حاصل ہونے والی ٹیکسز کی مد میں ریونیو سے عوامی فلاح وبہبود اورترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہوتی ہے اس سیمینارکومنعقد کرانے کامقصدبھی یہی تھاکہ ود ہولڈنگ ایجنٹس اورٹیکس دہندگان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کیلئے اپنامیسرکرداراداکریں اس سے قبل ایڈیشنل کمشنرود ہولڈنگ ثمریاقاضی نے ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی جس کو تقریب کے شرکاء نے سراہاتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس پروگرام میں ودہولڈنگ ٹیکس اورایجنٹس سے متعلق بہت سے معاملات کو سمجھے کاموقع ملااس طرح کاپروگرام آئندہ بھی جاری رہنے چاہئے جس سے لوگوں کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :