موجودہ حکومت کا منشور ہے کہ پاکستان کو روشن و خوشحال بنانا ہے،عابد شیر علی،

سابقہ حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیداکرنے کا منصوبہ نہیں بنایا سوائے لوٹ مار کے ۔ہماری حکومت نے بھاشا ڈیم داسو ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پرجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس سے بہت جلد بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا، جڑانوالہ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن لنڈیانوالہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 21:04

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) و زیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا منشور ہے کہ پاکستان کو روشن و خوشحال بنانا ہے انہوں نے یہ بات جڑانوالہ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن لنڈیانوالہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے منصوبوں کے سلسلہ میں چائنا کے ساتھ بہت سے معاہدے کئے ہیں اور اس کے ساتھ جرمنی سے بھی پاور سکٹر میں سرمایہ کاری کے معاہدے کے ہیں تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد چھٹکارہ پایا جاسکے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے گاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ جتنے بھی ترقی کے منصوبہ جات ہیں انہیں کم سے کم مدت میں مکمل کئے جائے تاکہ ان کی لاگت کم سے کم ہوسکے انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر پاکستان کی عوام کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمدشروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھٹن مرحلہ ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیداکرنے کا منصوبہ نہیں بنایا سوائے لوٹ مار کے ۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے بھاشا ڈیم داسو ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پرجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس سے بہت جلد بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گاانہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ LNG کی در آمد کا معاہدہ ہوچکا ہے اس سلسلہ میں کراچی میں ٹرمینل بنایا جا رہا ہے جو جنوری 2015 ء میں کام شروع کردے گاجس سے ملک میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی ہے اور آیندہ بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی مداریوں کی سرکس ہوگی ہم پاکستان میں افراتفری کی سیاست کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف 2018 ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ہمارے کاموں کی وجہ سے عوام اگلے پانچ سالوں کے لئے پھر منتخب کرئے گی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد طلال چوہدری نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں اب موٹروے جو لاہور سے کراچی جائے گی وہ یہاں سے گزر کر جائے گی جس سے اس علاقے میں ترقی کے نئے راستے کھلے گے اس سے قبل چیف ایگزیکٹو (فیسکو) چوہدری رشید احمد سلیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 19 کروڑ روپے کی لاگت سے سات ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا اس سے 15 کروڑ روپے کے لائن لاسز میں کمی آئے گی اور اس سے تیس لاکھ صارفین کو فائدہ پہنچے گاریکارڈ مدت میں کام مکمل ہونے پر وزیر مملکت نے گرڈ پر کام کرنے والے فیسکو ملازمین کی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا بھی اعلان بھی کیا۔