Live Updates

خان صاحب آپ اگر قانون نہیں توڑیں گے تو ڈریں مت ، آپ کو مار نہیں پڑے گی : پرویز رشید

پیر 24 نومبر 2014 20:49

خان صاحب آپ اگر قانون نہیں توڑیں گے تو ڈریں مت ، آپ کو مار نہیں پڑے گی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آزادی دھرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب اگر قانون نہیں توڑیں گے تو ان کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان کو مار نہیں پاڑے گی۔

(جاری ہے)

قانون توڑنے والوں کا منظر پوری قوم نے دیکھا تھا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کہ پولیس میاں نواز شریف کی ملازم نہیں ہے ، تحریک انصاف کے کارکنان نے ان کی ہڈیاں توڑ دیں کیا وہ قانون شکنی نہیں تھی۔انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود تو فارغ ہوتے ہیں لیکن وہ جلسے کر کے عوام کا کا وقت اور پیسہ برباد کر رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :