چنیوٹ ،عدالتی احاطہ میں پیشی پر آئے افراد پر اسلحہ تان لیا، عوام میں شدیدخوف ہراس

پیر 24 نومبر 2014 20:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) عدالتی احاطہ میں پیشی پر آئے افراد پر اسلحہ تان لیا، عوام میں شدیدخوف ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن عارف کی عدالت میں عبوری ضمانت کی پیشی پرجھنگ کے رہائشی محمد فرحان ، سمیرا ، سعدیہ اور چھ کس نامعلوم آئے لیکن وکلاء کی ہڑتال کے باعث واپس نکلنے لگے تو اپنے خلاف مقدمہ درج کروانے والے افراد قمر افتخار، ثمر افتخارکو دیکھتے ہی ان پر لپکے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ان پر اسلحہ تان کر گالیاں دیتے ہوئے انہیں قتل کی دھمکیاں دینے لگے عدالتوں میں پیشی کے لیے آئے درجنوں سائلین اور وہاں موجود وکلاء ڈر کر بھاگ کھڑے ہوئے تاہم ایلیٹ فورس اور پولیس کی نفری پہنچنے پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ڈی پی او عبدالقادر نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :