موجودہ حکومت کا منشور پاکستان کو روشن و خوشحال بنانا ہے، وزیر اعظم نے بجلی کے منصوبوں کے سلسلہ میں چین کے سا تھ معاہدے کئے ، جرمنی سے پاور سکٹر میں سرمایہ کاری کے معاہدے کئے تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد چھٹکارہ پایا جاسکے، ترقی کا یہ سفر پاکستان کی عوام کے لئے ہے، وزیر اعظم نے الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمدشروع ہو چکا ہے، سابقہ حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ، انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیداکرنے کا منصوبہ نہیں بنایا سوائے لوٹ مار کے ،موجودہ حکومت نے بھاشا ڈیم داسو ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پرجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ،

و زیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کاافتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 20:36

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) و زیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا منشور پاکستان کو روشن و خوشحال بنانا ہے، وزیر اعظم نے بجلی کے منصوبوں کے سلسلہ میں چین کے سا تھ معاہدے کئے ، جرمنی سے پاور سکٹر میں سرمایہ کاری کے معاہدے کئے تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد چھٹکارہ پایا جاسکے، ترقی کا یہ سفر پاکستان کی عوام کے لئے ہے، وزیر اعظم نے الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمدشروع ہو چکا ہے، سابقہ حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ، انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیداکرنے کا منصوبہ نہیں بنایا سوائے لوٹ مار کے ،موجودہ حکومت نے بھاشا ڈیم داسو ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پرجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جڑانوالہ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن لنڈیانوالہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے منصوبوں کے سلسلہ میں چائنا کے ساتھ بہت سے معاہدے کئے ہیں اور اس کے ساتھ جرمنی سے بھی پاور سکٹر میں سرمایہ کاری کے معاہدے کے ہیں تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد چھٹکارہ پایا جاسکے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے گاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ جتنے بھی ترقی کے منصوبہ جات ہیں انہیں کم سے کم مدت میں مکمل کئے جائے تاکہ ان کی لاگت کم سے کم ہوسکے انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر پاکستان کی عوام کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمدشروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھٹن مرحلہ ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیداکرنے کا منصوبہ نہیں بنایا سوائے لوٹ مار کے ۔

ہماری حکومت نے بھاشا ڈیم داسو ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پرجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس سے بہت جلد بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گاانہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ LNG کی در آمد کا معاہدہ ہوچکا ہے اس سلسلہ میں کراچی میں ٹرمینل بنایا جا رہا ہے جو جنوری 2015 ء میں کام شروع کردے گاجس سے ملک میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی ہے اور آیندہ بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی مداریوں کی سرکس ہوگی ہم پاکستان میں افراتفری کی سیاست کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف 2018 ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ہمارے کاموں کی وجہ سے عوام اگلے پانچ سالوں کے لئے پھر منتخب کرئے گی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد طلال چوہدری نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں اب موٹروے جو لاہور سے کراچی جائے گی وہ یہاں سے گزر کر جائے گی جس سے اس علاقے میں ترقی کے نئے راستے کھلے گے اس سے قبل چیف ایگزیکٹو (فیسکو) چوہدری رشید احمد سلیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 19 کروڑ روپے کی لاگت سے سات ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا اس سے 15 کروڑ روپے کے لائن لاسز میں کمی آئے گی اور اس سے تیس لاکھ صارفین کو فائدہ پہنچے گاریکارڈ مدت میں کام مکمل ہونے پر وزیر مملکت نے گرڈ پر کام کرنے والے فیسکو ملازمین کی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا بھی اعلان بھی کیا۔