پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس6حاضر سروس ڈی آئی جیزکو سمن کرنے کی درخواست خارج کردی

پیر 24 نومبر 2014 20:36

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس6حاضر سروس ڈی آئی جیزکو سمن کرنے کی درخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

نیب خیبر پختونخواہ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں چھ حاضر سروس ڈی آئی جی بشمول کمانڈنٹ ایف سی کوکیس میں سمن کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں نیب نے سابق آئی جی پی ملک نوید اور سابق وزیراعلی کے بھائی غزن ہوتی سمیت ان کے رشتہ دار رضا علی خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں پیر کے روز احتساب جج ابراہیم خان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جانب سے ڈی آئی جی کو سمن کرنے کی درخواست خارج کردی ۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈی آئی جی کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں بن رہا۔ اس لئے نیب اسلحہ سکینڈل کیس میں دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کریں۔

متعلقہ عنوان :