ہمارے کارکن لاوارث نہیں ،پارٹی کارکنون کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بجائے کرپشن و کمیشن کا خاتمہ کیا جائے ،حکومت میرٹ ،امن وامان کی بحالی پر توجہ دے،موجودہ دور حکومت میں کرپشن کمیشن میرٹ کی پامالی کی انتہا ہوچکی ہے،

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی کا تقریب سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 20:33

ہرنائی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کہ ضلع ہرنائی میں پارٹی سے تعلق رکھنے سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ،پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں،اے این پی کے کارکن لاوارث نہیں ،پارٹی کارکنون کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کے بجائے کرپشن و کمیشن کا خاتمہ کرنے میرٹ کی بحالی اور صوبے میں امن وامان کی بحالی پر توجہ دی جائے ، موجودہ دور حکومت میں کرپشن کمیشن میرٹ کی پامالی کی انتہا ہوچکی ہے ۔

وہ پیر کو عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلع کونسل کا اجلاس سے خطابکررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس ضلعی صدر ولی داد میانی کے زیر صدارت ڈگری کالج ہال ہر نائی میں منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کے تمام اراکین نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغرخان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ، اصغر علی ترین، مابت کا کا نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی سیکرٹری عبدالباقی ترین نے سرانجام دئے ضلعی صدر ولی داد میانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ کونسل میں پیش کیا کونسل سیشن کے اجلاس سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ، اصغر علی ترین، مابت کاکا ، چےئر مین جمال شاہ سابق صوبائی وزیر ملک سلطان ترین،کامران ترین ، فیروز خان ترین ، ملک زمان ترین ، سید عادل شاہ قادری نے خطاب کیا صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے پارٹی ضلع کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی میں پارٹی سے تعلق رکھنے سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی کسی کو اجازت نہیں دینگے پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہے انہوں نے کہاکہ اے این پی کے کارکن لاوارث نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنون کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کے بجائے کرپشن و کمیشن کا خاتمہ کرنے میرٹ کی بحالی اور صوبے میں امن وامان کی بحالی پر توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں کرپشن کمیشن میرٹ کی پامالی کی انتہا ہوچکی ہے جبکہ امن وامان کی صورتحال یہ ہے کہ حکومت میں شامل وزراء خود بھی غیر محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پشتون قومی و مذہبی جرگہ کا انعقاد کرکے آئی ڈی پیز سمیت پشتونوں کے کے اجتماعی مفادات کے محافظ کے طور پر انتہائی احسن اقدام اٹھایا وقت اور حالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ پشتون قومی مذہبی اکابرین مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کیلئے متحدہ ہو شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے انسانی ہمدردی کے طور پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ دن رات محنت کرکے پارٹی کو فعال بنانے کیلئے جدوجہد تیز کرکے فخرافغان باچاخان کا پیغام گھر گھر پہنچائے اور پارٹی کی فعالیت کیلئے بھرپور جدوجہد کرے انہوں نے کہاکہ کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محبت اور بھائی چارے کی فیضاء قائم کریں دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی اور صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ سے پی پی ایچ آئی کنٹریکٹ پیرامیڈیکل اسٹاف ضلع ہرنائی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے جائز مطالبات کے حوالے سے انہیں آگا کیا عوامی نیشنل پارٹی کے سوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام دوست مزدور دوت جماعت جس نے ہر دور میں ملازمین کے جائز مسائل و مطالبات کے حل کرکے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ پیرامیڈیکس ملازمین جوکہ گزشتہ سات سال سے صوبہ بھر میں عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں تاہم اب تک انہیں مستقل نہ کرنا انکے ساتھ زیادہ تھی انہوں کہا کہ اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی جلد صوبائی اسمبلی میں پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ پیرامیڈیکس کے ملازمین کی مستقلی کیلئے آواز بلند کرینگے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر عرضی ملازمین کی طرح پی پی ایچ آئی کنٹریکٹ پیرامیڈیکس کے ملازمین کو مستقل کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں انہوں نے ضلع میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :